وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، پی آئی اے امور کار بالخصوص انسانی وسائل سے متعلق اقدامات بارے بریفنگ
جمعہ 8 اپریل 2016 16:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے ) میں اعلی خدمت کے معیارات کو یقینی بنانے کیلئے بہترین کیبن عملہ اور کیٹر نگ خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ جمعہ کو پی آئی اے کے امور بارے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو پی آئی اے کے امور کار بالخصوص انسانی وسائل سے متعلق اقدامات کے بارے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال مارچ کے دوران پی آئی اے کا ملکی مارکیٹ میں حصص گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47فیصد سے 58فیصد تک بڑھا ہے جبکہ ائرلائن کے بین الاقوامی مارکیٹ میں حصص میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23سے 27فیصد اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مارچ 2015ء میں یومیہ 94روانگی پروازوں کی تعداد مارچ 2016ء میں بڑھ کر 121پروازیں ہو گئیں۔
عمرہ کیلئے مارچ 2016ء کے دوران 71اضافی سیکشن مامور کئے گئے جو گزشتہ سال اسی مدت میں 27تھے جبکہ مارچ 2016ء کے دوران 508453مسافروں کو لے جایا گیا، گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ تعداد 414392تھی اور اس طرح 23فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ”نیو لین آرگنائزیشن سٹرکچر“ کی منظوری دی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انونٹری کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے مکمل طور پر خودکار نظام کے ساتھ سنٹرل ریزریشن کنٹرول کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.