پانامہ لیکس،آئرش بکی نے نوازشریف کو ممکنہ استعفیٰ دینے والے رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا
وزیر اعظم پاکستان کے استعفیٰ پر ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط لگائی گی ہے جو 10/1پرہے،ارجنٹائن کے صدر کا پہلا نمبر فہرست میں فرانسو اولاند،ڈیوڈ کیمرون ،ژی جن پنگ ،انجلینا مرکل اور دیگر نام بھی شامل
جمعہ 8 اپریل 2016 22:29
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس میں انکشافات کے بعد آئرش سٹے باز نے وزیر اعظم نواز شریف کو ممکنہ طور پر استعفیٰ دینے والے عالمی رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہاٹ فیورٹ قرار دیا ہے،ان کے استعفیٰ پر ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط لگائی گی ہے جوکہ 10/1پرہے ۔ آئس لینڈکے وزیراعظم سگ منڈر گنا لاگوسن نے پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد سب سے پہلے استعفیٰ دید یا تھا ۔
امریکی میڈیارپورٹ کے مطابق آئرلینڈکے سٹے باز پیڈی پاور نے جواء لگانا شروع کردیا ہے آف شوراثاثوں کے لیک ہونے کے باعث دنیاکااگلالیڈرکون ہوگاجواپنے عہدے سے دستبردارہوگا۔ فہرست میں صف اول آرجنٹائن کے صدرمورسیو میکری کا پہلا نمبرہے ،جس کے بعدپاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف کانمبرہے ۔(جاری ہے)
اوران کے بعد تیسر ے نمبر یوکرائن کے صدرپیٹروپورشینکوہیں ۔
پیڈی کے نمائندے فیلم میک این آئیوئیر کا کہنا ہے کہ شرطیں ابھی بڑھناباقی ہیں ،اب تک ہم133 پاوٴنڈ(188 ڈالر )طے کرچکے ہیں ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط پاکستانی وزیراعظم پرہے جوکہ 10/1پرہے ۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ بدھ کے روزصرف چھ گھنٹے کیلئے کھلی تھی شایداس میں مزیدبہتری آئے۔پیڈی پاوری کی فہرست اس طرح ہے آرجنٹائن کے مورسیومیکر8/1،نوازشریف 10/1 ،یوکرائن کے پیٹرو پوروشیکنو12/1،برطانیہ کے ڈیوڈکیمرون20/1،فرانس کے صدر فرانسو اولاند33/1،چین کے ژی جن پنگ33/1،روس کے ولادی میرپوٹن 33/1،کینیڈاکے جسٹن ٹروڈیو80/1ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوئم، 66/1 ،جرمن چانسلر ا نجلینا لامرکل 66/1، امریکہ کے باراک اوبامہ66/1،زمبابوے کے رابرٹ موگابے 66/1یونان کے الیکسز سپراس100/1شمالی کوریاکے کم جونگ ال 100/1اورمتحدہ عرب امارات کے خلیفہ بن زیدالنہیان 100/11پرہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.