نوشکی، لیڈی ہیلتھ ورکرزمیں مستقلی کے آڈرز تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد

جمعہ 8 اپریل 2016 22:39

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء)نیشنل پارٹی اوراتحادیوں کی حکومت سے پہلے بلوچستان میں بدامنی اور دہشت گردی عروج پر تھی خون آلود بلوچستان کو ہم نے امن کا گہوارہ بنادیاہے مشکل حالات میں بلوچ قوم کو تنہاچھوڑ کر بیرون ملک جانے والے دس سال بعد واپس آکر نیشنل پارٹی اور ڈاکٹرمالک بلوچ کی کارکردگی پرتنقید کررہے ہیں ملک میں سب سے پہلے لیڈی ہیلتھ ورکرزکو مستقل کرنے کا اعزاز بھی نیشنل پارٹی کو حاصل ہوگیاہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ،ایم پی اے حاجی دستگیربادینی،ایم پی اے ڈاکٹرشمع اسحاق بلوچ،خیربخش بلوچ ،ڈپٹی کمیشنرحمیداللہ ناصر،ڈاکٹرنور قاضی،فاروق لوچ،ڈاکٹرطاہرخان بادینی،ڈاکٹرامیرمحمدگچکی،صوبائی صدرنیشنل پروگرام ایمپلائزیونین حافظ علیم شاہ بابر،اورڈی ایچ او ڈاکٹرالیاس بادینی نے لیڈی ہیلتھ ورکرزمیں مستقلی کے آڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ بلوچستان کے اضلاع میں جاکرخود لیڈی ہیلتھ ورکز میں مستقلی کے آڈرز تقسیم کرکے کسی پر احسان نہیں کررہامستقلی لیڈی ہیلتھ ورکز ز کی حق ہیں سپریم کورٹ کی آڈر کے بعد سب سے زیادہ بلوچستان میں ہیلتھ ورکززکو مستقل کیاگیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو اس وقت مختلف موذی بیماریوں نے لپیٹ میں لیاہے ہمیں ان بیماریوں کے خلاف جنگ کرناہے اس جنگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کردار ایک فورس کی حیثیت رکھتاہے بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے جن دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں لیڈی ہیلتھ ورکرزان علاقوں میں جاکر خاص کر خواتین کو صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی اسامیوں کو اپنے کارکنوں میں تقسیم کرنے کی بجائے میرٹ کو ترجیح دیکر ثابت کر دیاکہ ہم ایک صحت مند اور تعلیم یافتہ بلوچستان بناکر قوم کے ہرفرد کو بنیادی سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پولیوورکرز کو شہید کرنے والے اس قوم کے بچوں کو معذور اور اپاہچ بناناچاہتے ہیں مگر ہماری خواتین ورکرزنے جانوں کی قربانی دیکراپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پوری کیاہے جس پر میں انھیں سلام پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والے خود بھی وزیراعلیٰ اور وزیررہ چکے ہیں انہوں نے اقتدار کے دنوں میں بلوچستان کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیانیشنل پارٹی کو بدامنی اور افراتفری کے ماحول میں حکومت ملی ڈھائی سال کے اندر اندر خود آلود بلوچستان کو ہم نے امن کا گہوارہ بنایا جب بلوچستان میں حالات خراب تھے بلوچستان نو گو ایریا بن گیا تھا تو بہت سے لیڈربلوچ قوم کو مشکل حالت میں چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے دس سال تک جو لوگ بلوچستان نہیں آسکتے تھے وہ نیشنل پارٹی کی حکومت کی بدولت بلوچستان کے کونے کونے میں آزادانہ طور پر جلسہ جلوس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں صوبائی وزیرصحت نے ضلع نوشکی میں ہپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کے لیے بیس لاکھ روپے ،دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والے ویکسینٹرزکے لیے پانچ موٹرسائیکل اور سیول ہسپتال کی جنرل ریپیر اور دو سولرسسٹم دینے کا اعلان کیاتقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ، ایم پی اے حاجی غلام دستگیر بادینی،ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ اور ڈپٹی کمیشنر حمیداللہ ناصر نے ضلع نوشکی اور چاغی کے لیڈی ہیلتھ وکرز میں مستقلی کے آڈرز تقسیم کیے۔