پانامہ لیکس ، اپوزیشن نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 11:27

پانامہ لیکس ، اپوزیشن نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کے خلاف کارروائی ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) : پانامہ لیکس کے بعد عالمی برادری کے ایوانوں میں بھی مسلسل ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کہیں کوئی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے تو کوئی اپنے عہدیداران کی آف شور کمپنیوں کا پردہ چاک ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس پر رد عمل کے پیش نظر ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ، آئس لینڈ کی پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ہے ، ادھر پانامہ لیکس میں نام آنے پر اپوزیشن برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کےخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رہنماؤں نے ڈیوڈ کیمرون کے والد کی سرمایہ کاری کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے 2010ء میں تمام حصص فروخت کر دیے تھے اور 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم پر عائد تمام ٹیکس بھی ادا کر دیے تھے ۔ ڈیوڈ کیمرون کے خلاف تحقیقات نہ ہونے تک لیبر پارٹی کے احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔