ایف نائن پارک میںجلسے کی اجازت نہیںہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 13:08
کلرسیداں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ روز رو زاسلام آباد کا رخ کرنا مذاق بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ عمران خان اگر چاہیں تو کلر سیداں میں آ کر جلسہ کریں۔ لیکن ڈی چوک اور آئی نائن میں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں چڑھ دوڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پوار پاکستان پڑا ہے آپ جلسے کریں یا دھرنے کریں۔ پارک سیر و تفریح کے لیے ہوتے ہیں جلسے جلوسوں کے لیے نہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک گروہ نے چہلم کا بہانہ بنا کر اسلام آباد میں دھرنا دیا، اور وعدہ خلافی کی،اسلام آباد کے رہائشیوں کا کیا قصور ہے؟ ان کی زندگیاں کیوں اجیرن کر دی گئی ہیں؟ عمران خان کی جانب سے رائیونڈ کا رخ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.