سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کا سنٹرل جیل مظفر آباد کا دورہ،قیدیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 14:53

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق نے سنٹرل جیل مظفرآباد کے دورہ کے دوران قیدیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قیدیوں کو جملہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں ، دورہ جیل کے دوران سپیکر قانون ساز اسمبلی نے قیدیوں کو اپنی جیب سے ڈش اور ٹی وی کی سہولت مہیا کر نے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے سنٹر ل جیل مظفرآباد کی حالت انتہائی نا گفتہ ہے یہ جیل جستی چادروں کے ڈبے میں قائم ہے ۔ جیل کی چار دیواری اور سیکیورٹی کا کوئی معقول انتظام نہیں اور نہ ہی قیدیوں کو بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں سپیکر اسمبلی نے جیل کی حالت زار پر اظہار افسوس کر تے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فن میں اپنا کر دار ادا کریں ۔