انصارالااسلام نے بنگلہ دیشی بلاگر طالب علم کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

بلاگر کو خدا، پیغمبر اسلام اور مذہب اسلام کی مبینہ بے حرمتی کی وجہ سے انتقاما قتل کیا گیا،آن لائن بیان جاری

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:09

انصارالااسلام نے بنگلہ دیشی بلاگر طالب علم کو قتل کرنے کی ذمہ داری ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) بنگلہ دیش میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے ساتھ روابط رکھنے والی ایک کالعدم تنظیم نے ایک طالب علم بلاگر کے حالیہ قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سیکولر بلاگر اٹھائیس سالہ نظام الدین صمد تھا، جسے بدھ چھ اپریل کی رات قتل کر دیا گیا تھا۔ القاعدہ کی بنگلہ دیشی شاخ انصار الاسلام نے اپنے ایک آن لائن بیان میں لکھا کہ کہ صمد پر حملہ اسی گروہ کے جنگجوں نے کیا تھا۔ بیان کے مطابق اس بلاگر کو خدا، پیغمبر اسلام اور مذہب اسلام کی مبینہ بے حرمتی کی وجہ سے انتقاما قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :