نظم وضبط کی خلاف ورزی ،دہری شہریت کامعاملہ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 3ججوں کوعہدے سے ہٹادیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 20:05

نظم وضبط کی خلاف ورزی ،دہری شہریت کامعاملہ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نظم وضبط کی خلاف ورزی اوردہری شہریت رکھنے کا معاملے پر 3ججوں کوعہدوں سے ہٹادیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرارسندھ ہائی کورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجادعلی شاہ نے احتساب عدالت کے جج اعجاز خاصخیلی کوان کے عہدے سے ہٹادیاہے اور انہیں سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کاحکم دیاہے۔رجسٹرارکے مطابق سیشن جج رومانہ صدیقی اور سنیئر سول جج اشرف یارخان کوبھی جبری ریٹائرکردیاگیاہے۔ججوں کے خلاف دہری شہریت رکھنے اورنظم وضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے