قومی احتساب بیورو کراچی کے افسر اوصاف علی بدانتظامی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل

ہفتہ 9 اپریل 2016 20:51

قومی احتساب بیورو کراچی کے افسر اوصاف علی بدانتظامی اور اختیارات کے ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورو کی مجاز اتھارٹی نے قومی احتساب بیورو کراچی کے اوصاف علی نامی افسر کی بدانتظامی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مجاز اتھارٹی نے معاملہ کی مزید تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ نیب افسر کی اہلیہ نے معروف اداکارہ کی بیٹی کے پارلر میں ہنگامہ کرنے کے بعد سرکاری اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے حراساں کیا تھا۔ معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :