بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے سے 120افرادہلاک‘ 350 سے زیادہ زخمی ہوگئے
میاں محمد ندیم اتوار 10 اپریل 2016 11:29
کیرالا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے سے 120سے زائدافرادہلاک اور ہے جبکہ 350 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔کولّم کے ایک سینیئر پولیس افسر نے صحافیوں سے بات چیت میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ٹی پی سین کمار نے حادثے میں 80 سے زیادہ افراد کے مارے جانے کی بات کہی تھی۔
حکام کے مطابق کولّم سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پوتنگل دیوی مندر میں پٹاخوں میں آگ لگنے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالا جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے معلومات دی ہے۔ مودی نے اپنے وزیر صحت پی نڈّا کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر جانے کو کہا ہے۔(جاری ہے)
مودی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے میں نے وزیر اعلی اومن چانڈی سے بات چیت کی ہے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر وہاں سے منتقل کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اس بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔حکام کے مطابق امدادای کارروائیاں زور شور سے جاری ہیں تاکہ زخمیوں کو کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔بنگلور کے مقامی صحافی عمران قریشی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سینیئر افسر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔کولّم کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے لال جی نے بتایا ہے کہ پیراور میں واقع پوتینگّل مندر میں پٹاخوں میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔انھوں نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی علی الصبح اس وقت ہوا جب وہاں آتش بازی کا ایک جشن چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 350 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بہتوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ آگ صبح تقریبا ساڑھے تین بجے کے آس پاس اس وقت لگی جب مندر میں وشنو جشن منایا جارہا تھا۔اس جشن میں خوب آتش بازی ہوتی ہے اور اسی آتش بازی کے سبب ہی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران آگ لگی جبکہ اس وقت مندر میں 10 سے 15 ہزار افراد موجود تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.