پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (کل)پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدار ت ہوگا

پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے سمیت چھ بل پیش کئے جائینگے اپوزیشن کا حکومت کا ٹف دینے کافیصلہ قومی اسمبلی کا اجلاس (منگل)ہوگا پانامہ لیکس کے حوالے سے مزید بحث کا بھی امکان

اتوار 10 اپریل 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدار ت ہوگا جس میں چھ بل پیش کئے جائینگے ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (پیر) کو 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ ہوگا۔ اجلاس میں پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے سمیت چھ بل پیش کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت چھ بلز اتفاق رائے سے منظور کر نے کا فیصلہ اپوزیشن اور حکومت نے کرلیا تھا دوسری جانب پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پی آئی اے سمیت تمام بلز منظور کرانے کی کوشش کریگی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پاناما لیکس انکشافا ت پر احتجاج کیا جائیگا ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس 3روز کے وقفہ کے بعد منگل کی صبح ساڑھے 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوگا۔ جس میں منگل کو معمول کے مطابق نجی کاروائی کا دن ہوگاجبکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے مزید بحث کا بھی امکان ہے -