ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، دو افراد جاں بحق ، 7 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین اتوار 10 اپریل 2016 16:39

ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، دو افراد جاں بحق ، 7 زخمی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل2016ء) : ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کےسبب متعدد شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ ابتدائی طور پر زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو افراد کی ہلاکت جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بونیر میں لیڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چلاس میں بھی ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ علاوہ ازیں زلزلے کے باعث 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 28 منٹ پر وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :