حکومت گندم کے وافر ذخیرے کو ٹھکانے لگانے میں ناکام

ملک میں موجود گندم کے وافر ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے پاکستانی حکومت کوئی جامع حکمت عملی نہ بنا سکی

اتوار 10 اپریل 2016 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) ملک میں موجود گندم کے وافر ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے پاکستانی حکومت کوئی جامع حکمت عملی نہ بنا سکی۔ یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی گندم مہنگی ہے ۔

(جاری ہے)

یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سیزن میں 2 کروڑ 53 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے ۔ ملک میں پہلے ہی 40 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے ۔ حکومت فی ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے پر اوسط 5000 روپے اپنی جیب سے دے رہی ہے تاکہ ایکسپورٹر گندم سستی کر کے بیچیں لیکن اس کے باوجود یہ عالمی خریداروں کیلئے خسارے کا باعث ہے

متعلقہ عنوان :