Live Updates

پیپلزپارٹی نے عمران خان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، عمران خان ساتھ چلانے کا اعادہ کر یں تو پیپلزپارٹی بھی سوچ سکتی ہے‘سولو فلائٹ سے کام نہیں چلے گا بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا‘قمر الزمان کائرہ

اتوار 10 اپریل 2016 23:53

پیپلزپارٹی نے عمران خان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ساتھ چلانے کا اعادہ کر یں تو پیپلزپارٹی بھی سوچ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے مر کزی سیکرٹری اطلا عات پیپلزپارٹی قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ ایسے مطالبات سید خورشید شاہ بھی کر چکے ہیں مگر سولو فلائٹ سے کام نہیں چلے گا بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا اور اگر عمران خان پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کا اعادہ کر یں تو پیپلزپارٹی بھی انکے ساتھ ملکر چلنے کا سوچ سکتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ عمران کان نے قوم کے سامنے خود کو وزیر اعظم کے طور پر ہی پیش کیا ہے اور پاکستان اور پارٹی کا جھنڈا لگا کر جس طر ح قوم سے خطاب کیا ہے اس پر مزہ آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں عمران خان پرسوں شعیب سڈل کی سر براہی میں کمیشن پر آمادگی کو اظہار کر چکے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات