پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج گا ‘ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے سمیت سات بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 11 اپریل 2016 10:55

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج گا ‘ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11اپریل۔2016ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج گا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل سمیت سات بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج11 بجے سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہو گا ، حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے ، غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام سے متعلق بل سمیت سات بل ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔

مشترکہ اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کرینگے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی آئی اے بل اور پاناما لیکس سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :