بھارت کو میڈیا فوبیا سے باہر آکر تنازعہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے‘انجنیئر رشید

پیر 11 اپریل 2016 14:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر رشید نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی کشمیر پالیسی کو تبدیل کرے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارت کو میڈیا فوبیا سے باہر آکر تنازعہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اپنی اخلاقی ، عملی اورنفسیاتی جنگ میں تیزی لائی ہے اور جودھپور ڈینٹل کالج سے کپرن ویری ناگ تک اور مزار شہداء پلوامہ سے سندربنی میں مسلمانوں کے ڈھابوں تک پیش آنے والے واقعات اس کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرے ہوئے لوگوں کی بے حرمتی کوئی مہذب معاشرہ برداشت نہیں کرسکتا اور حقیقت میں اسے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی افواج کشمیریوں سے ان کوقتل کرنے کے بعد بھی کتنی نفرت کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :