امرود کے نئے پودے لگانے کا عمل 30اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 11 اپریل 2016 15:19

فیصل آباد۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے باغبانوں کو امرود کے نئے پودے لگانے کا عمل 30اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہاہے کہ اپریل کا مہینہ امرود کے نئے پودے لگانے کیلئے انتہائی موزوں ہے کیونکہ اس مہینہ میں لگائے گئے پودے بہتر پرورش کے حامل ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ امرود کے پودے لگانے کیلئے بھاری میرا سے ہلکی ریتلی اور ہر قسم کی زمین کا چناؤ کیاجا سکتاہے تاہم نرم اور زرخیز زمین امرود کی کاشت کیلئے آئیڈیل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے امرود کی اقسام سفیدی ، صراحی ، چھوٹی صراحی، کریلا، حصفی اور بے دانہ بہترین نتائج کی حامل ثابت ہوئی ہیں۔