مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے پونچھ اور مظفر آباد ڈویژن سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے

ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈتعداد میں درخواستیں موصول ،امیدواران کا ٹکٹ حاصل کرنیوالوں کو کامیاب کرانے کا عزم

پیر 11 اپریل 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ نے پونچھ اور مظفر آباد ڈویژن سے ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے،ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈتعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں،امیدواران نے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پیر کو مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سردار سکندر حیات، راجہ فاروق حیدر خان، شاہ غلام قادر، طارق فاروق، ڈاکٹر نجیب نقی، عبدالعزیز، سردار خالق وصی، سردار مہتاب احمد خان، چوہدری برجیس طاہر، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی اور نصیب اللہ گردیزی شریک ہوئے۔اجلاس میں پونچھ، مظفر آباد ڈویژن سے ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے، امیدواروں نے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی یقین دہانی کروائی اور ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا، امیدواروں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں،درخواستوں کی تعداد وزیراعظم نواز شریف اور پارٹی پر کشمیریوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :