پارلیمنٹ نے پی آئی اے کو کارپوریشن بنانے کے بل سمیت 4بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

پیر 11 اپریل 2016 17:43

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس نے پی آئی اے کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن بنانے کے بل سمیت 4بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی، غیرت کے نام پر قتل اور اینٹی ریپ بل 2016 موخر کر دیئے گئے، اے این پی نے پی آئی اے بل پر ایوان سے واک آؤٹ کیا اور موقف اختیار کیا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی نے بل پر ہونے والے اتفاق رائے سے ان کی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پی آئی اے کو کارپوریشن بنانے کا بل زاہد حامد نے منظوری کیلئے پیش کیا جسے شق وار منظوری کے بعد ایوان نے منظور کرلیا، دیگر منظور ہونے والے بلوں میں امیگریشن ترمیمی بل 2016، سول سروس ترمیمی بل 2016، فوجداری قانون ترمیمی امتناع زنا بالجبر2016 اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2016 شامل ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل بارے ترمیمی بل 2015 اور اینٹی ریپ بل 2016 آئندہ مشترکہ اجلاس تک ملتوی کر دیئے گئے، دونوں بلوں کے التواء کیلئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :