پاکستان میں امن وامان حالات تسلی بخش ہیں غیر ملکی میڈیا منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں، تھائی لینڈ سفیر

تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ(FTA) اس سال متوقع ہے اس کے بعد باہمی تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے

پیر 11 اپریل 2016 23:54

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر سوچارٹ(Mr. Suchart Liengsaengthong نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان حالات تسلی بخش ہیں غیر ملکی میڈیا منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ(FTA) اس سال متوقع ہے اس کے بعد باہمی تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ وہ گزشتہ سہ پہر تھائی قونصلیٹ میں سینئر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کررہے تھے۔

اس موقع پر تھائی لینڈ کے قونصل جنرل مسٹر سوات کیوسوک(Mr.Suwat Kaewsook) اور پاکستان میں تھائی حکومت کے اعزازی مشیر برائے تجارت عارف سلیمان بھی موجود تھے تھائی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت ایک بلین ڈالر کا ہے جس کا حجم تھائی لینڈ کے حق میں ہے تاہم اس میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے گہرے تعلقات قائم ہیں اہم پاکستانی تاجر تھائی لینڈ جاتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان ملاقات اور وفود کا تبادلہ ہو تاکہ عوام حکومتی سطح کی بجائے باہمی تعلقات کو استوار کرے اور تجارت بڑھائے۔

تھائی سفیر نے مزید کہا کہ نہ ہم ٹیکسٹائل اور جیمز اسٹون میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ پاکستانی کارپیٹ کی بھی بہت بڑی مارکیٹ تھائی لینڈ میں ہے تاہم تھائی تاجر اور سیاح یہاں آتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ باہر کے ممالک میں منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا عوام کے ذریعے برائے راست رابطہ ہو اس سلسلے میں پرائیوٹ سیکٹر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :