کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کر دار کرتے ہیں اور انسان کو چاق وبند بھی رکھتے ہیں ، رکن قومی اسمبلی کمال خان چانگ

پیر 11 اپریل 2016 23:54

بدین (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر ایم این اے کمال خان چانگ نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کر دار کرتے ہیں اور انسان کو چاق وبند بھی رکھتے ہیں اسپورٹس مین اسپرٹ سے برداشت اورنظم وضبط کا جذبہ پید اہو تا ہے جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد رہتے ہوں وہاں کے اسپتال ویران رہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور مختلف کھیلوں کو پروموٹ کر نے کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں وہ ہائر سیکنڈری اسکول پنگریو کے گراؤنڈ میں جاری شہید رانی بے نظیر بھٹو کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر رہے تھے کمال خان چانگ نے مزید کہا کہ ضلع بدین میں مقامی اور بین الاقوامی کھیلوں کے ٹورنامنٹ کرائے جارہے ہیں جبکہ محکمہ اسپورٹس کی جانب سے بدین میں اسپورٹس گالا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عالمی سطح کی سیاستدان تھیں جنہوں نے ملک اور عوام کے لئے اپنی جان قربان کر دی مگر دہشت گردوں اور عوام دشمنوں کے آگے نہیں جھکیں ان کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے جس کے لئے اس ٹورنامنٹ کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ کر کٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ میں گراؤنڈ کا نہ ہونا بڑی رکاوٹ ہے اس لئے پنگریو سمیت ضلع بدین کے مختلف شہروں میں کرکٹ گراؤنڈ کے لئے سرکاری زمین مختص کی جائے گی اور معیاری گراؤنڈ تعمیر کرائے جائیں گے انہوں نے فائنل میچ کی فاتح سٹی بوائے الیون پنگریو اور رنر اپ بلوچ چک کر کٹ ٹیموں کے کپتانوں اور ٹورنامنٹ میں بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر زاہد ٹالپر، میر عمار ٹالپر ، محمد اشرف شورو، اصغر علی اور محمد حنیف کمبوہ بھی موجود تھے اس سے قبل فائنل میچ میں سٹی بوائے کرکٹ کلب پنگریو کی ٹیم نے بلوچ چک کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیافائنل میچ دیکھنے کے لئے پنگریو شہر اور گرد ونواح کے علاقوں سے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ پر موجود تھی تماشائیوں نے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :