Live Updates

عمران خان نے پاناما لیکس کو بہانہ بنا کر انٹرپارٹی الیکشن ملتوی کئے‘زعیم قادری

پیر 11 اپریل 2016 23:54

لاہور( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء ) ترجمان حکومت پنجاب سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بذات خود انتشار کا شکار ہے اور عمران خان نے پاناما لیکس کا بہانہ کر کے اپنے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کئے۔

(جاری ہے)

سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ذہنی طور پر مفلوج آدمی ہے اور اقتدار کی ہوس نے ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سلب کر لی ہے۔ عمران خان کا رائیونڈ جانے کا فیصلہ‘ ڈی چوک پر دیئے گئے دھرنے کی طرح ناکام ہو گا اور انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور ملکی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات