صحافتی تنظیم میڈیا واچ جموں وکشمیر نے پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے ایوارڈ کو مسترد کردیا

منگل 12 اپریل 2016 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) صحافتی تنظیم میڈیا واچ جموں وکشمیر نے پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے ایوارڈ کو مسترد کردیا ۔ میرٹ پر ایوارڈ دینے کے بجائے ٹوٹل پوراکرنے کے لیے ایوارڈ کی تقسیم کی گئی۔ ورکرز صحافیون کی کارکردگی کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا جس پر احتجاج کرینگے۔ مرکزی چیئرمین میڈیا واچ جموں وکشمیر نورالحسن گیلانی کا اعلان ۔

انہوں نے وزیرا طلاعات اور پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے ایوارڈ کی تقسیم کو من پسندی اور ایک پلان کے تحت دینے کے لیے آزاد کشمیرکے سینئر صحافی، کالم نگار، حق اور سچ لکھنے والے ،حکومتی پول کھولنے والے درجنوں صحافیوں کو ایوارڈ دینے کے لیے چند میرٹ پر آنے والے صحافیوں کو قربانی کا بکرا بنا کر استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پریس فاؤنڈیشن دیئے جانے والے ایوارڈ کی تحقیقات کریں اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایسے بے شمار صحافی ہیں جو حکومتی بول نہیں بولتے جبکہ خبروں کو بھی میرٹ پر کوریج کرتے ہیں جو نام نہاد صحافیوں ، اطلاعات اور پریس فاؤنڈیشن کی آنکھ میں نہیں بستے ان کو نظر انداز کر کے سینئر اور ورکرز صحافیوں کی کارکردگی پر شب خون ماراگیا ۔ انہو ں نے کہاکہ ایوارڈ دوبارہ حق اور میرٹ پر دیئے تو آزاد کشمیر اور بیرون ملک احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ ، اور حق اور سچ کا سرے عام خون کیا ہے آزاد کشمیر کے چند صحافی جو باقاعدہ میرٹ پر ہیں ان کو ایوارڈ دیکر صحافیوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے جیسے میڈیا واچ جموں وکشمیر مسترد کرتی ہے نام نہاد ایوارڈ نامنظور کا اعلان کر تی ہے جس کے بارے میں بہت جلد احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :