کسا نوں کوگندم کی برداشت کے مراحل میں سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہد ایت

منگل 12 اپریل 2016 14:00

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء ) ماہرین زراعت نے گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی رفتار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ زمیندار ، کاشتکار، کسان گندم کی برداشت کے مراحل میں ضروری ہدایات اور سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تھریشر تیز چلنے سے گندم کے دانے ٹوٹ جاتے ہیں اور کم رفتار سے دانوں کے ساتھ گندم کے سٹوں کے ٹکڑے بھی نکل آتے ہیں لہٰذا تھریشر کی رفتار کو مناسب رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ بارش کے دوران گندم کے دانوں کو اچھی طرح ڈھانپ دینا چاہیے اور بیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے دھوپ میں بکھیر کر اچھی طرح خشک کر لینا چاہیے تاکہ دانوں میں نمی کا تناسب 10فیصد سے زیادہ نہ رہے۔ دانوں کو ہمیشہ نئی بوریوں میں ذخیرہ کرنا چاہیے تا ہم پرانی بوریوں میں دانے ذخیرہ کرنے سے پہلے بوریاں اچھی طرح جھاڑ لینی چاہئیں تاکہ اس میں کیڑے مکوڑے پناہ نہ لے سکیں ۔