حکومت حکومت کاشتکاروں کے لئے یوریا، دیگر کھادوں اور کرم کش ادویات پر سیلز ٹیکس معاف کرے، محمد یوسف تالپور

منگل 12 اپریل 2016 14:51

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رکن نواب محمد یوسف تالپور نے کہا ہے کہ حکومت حکومت کاشتکاروں کے لئے یوریا، دیگر کھادوں اور کرم کش ادویات پر سیلز ٹیکس معاف کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملک میں شدید متاثر ہو رہا ہے، زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے لئے یوریا، دیگر کھادوں اور کرم کش ادویات پر سیلز ٹیکس معاف کرے۔