گزٹیڈآفیسر ایسویسی ایشن ضلع باغ کا ایک اجلاس ،چیف انجینئر مظفر آباد کے دفاتر میں مداخلت پر شدید مذمت کی گئی

منگل 12 اپریل 2016 15:29

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) گزٹیڈآفیسر ایسویسی ایشن ضلع باغ کا ایک اجلاس گزشتہ روز باغ میں صدر تنظیم سردار اکرام الحق کی صدرات میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید شاہد احمد گردیزی ،سردار حمید مغل ،محمد مقبول خان ،سردار نوروز خان ،سردار ندیم سرور ،ڈاکٹر شبیر شیخ،اعجاز قمر ،سردار محمد پرویزخان ،عامر نذیر ،اور دیگر آفیسران ضلع باغ نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اجلاس میں گزشتہ دنوں چیف انجینئر شاہرات (نارتھ )مظفرآباد کے دفتر میں مداخلت کی پرروز الفاظ میں مذمت کی گئی اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جاے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :