امریکہ بھارت افواج سپلائی، مرمت ، آرام کی غرض سے ایک دوسرے کی زمینی، فضائی، بحری حدود استعمال کرنے پر متفق، معاہدہ طے

منگل 12 اپریل 2016 20:04

امریکہ بھارت افواج سپلائی، مرمت ، آرام کی غرض سے ایک دوسرے کی زمینی، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) بھارت اور امریکا عسکری تعاون کے ایک اہم معاہدے پر اصولی طور پر متفق ہو گئے جس کے تحت امریکی و بھارتی افواج سپلائی، مرمت اور آرام کی غرض سے ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کو استعمال کر سکیں گی،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اس پیشرفت کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکاکی کوشش ہے کہ بھارت انتظامی تعاون کے اس معاہدے کو حتمی شکل دے دے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی اور بھارتی افواج سپلائی، مرمت اور آرام کی غرض سے ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کو استعمال کر سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :