پنجاب اسمبلی:ڈیموکریسی پر بیوروکرسی حاوی ، وزیر قانون کی چیف سیکرٹری سے ’ریکوئسٹ‘ پارلمانی سیکرٹریوں کی عدم دلچسپی ، سپیکر کا نوٹس ‘اپوزیشن کا احتجاج ، نوازشریف کے جاں نثاروں کی تعداد گیارہ سے بڑھ کرتیرہ ہوگئی
میاں محمد ندیم منگل 12 اپریل 2016 22:21
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-رپورٹ؛ محمد نواز طاہر۔12اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حکومتی ڈیموکریٹک اور بیوروکریٹک اختیارات میںبیوروکریسی بظاہر ڈیموکریسی پر حاوی رہی یہاں تک کہ کابینہ کے طاقتور رکن قراردیے جانے والے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر رانا ثنا اللہ نے بھی چیف سیکرٹری کیلئے انتظامی حکم کے بجائے ریکوئسٹ کا لفظ استعمال کیا جبکہ پارلیمانی سیکرٹریوں کی ایوان کی کارروائی میں عدم دلچسپی غالب رہی جس کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر نے انہیں ایوان میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اپنے عملے کو بھی ہدایت کی کہ وزراءاور پارلیمانی سیکرٹریوں کو اسمبلی بزنس کے بارے میں کم از کم دو روز قبل مطلع کیا جائے ۔
سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں منگل کے روز بھی ایوان متعدد پارلیمانی سیکرٹرءموجود نہیں تھے جن کی وجہ سے ان سے متعلق بزنس معرضِ التوا میں رکھنا پڑا ، اجلاس کے اختتام سے پہلے سپیکر نے کہا کہ تمام پارلیمانی سیکرٹریز سے گزارش ہوگی کہ جن کے محکموں کے بارے میں سوال یا بزنس ہو تا ہے انہیں میرا آفس مطلع کرتا ہے اس کے باوجود نہ آنا افسناک ہی کہا جاسکتا ہے ، انہیں ایوان میں اپنی حاجری یقینی بنانا چاہئے جس پر وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس ایوان نے مل کر اسمبلی کے قواعدوضوابط میں ترمیم کی تھی تاکہ اسمبلی کی ورکنگ بہتر ہو اور اس میں زیادہ سے زیادہ اور خاص طور پر پارلیمانی سیکرٹریوں کا کردار فعال کرنے سے محکموں کی کارکردگی بھی بہتر ہو اس لئے سبھی کو اس پر عمل کرنا چاہئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.