وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف لندن روانہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 اپریل 2016 10:52

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف لندن روانہ ہو گئے

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف لندن روانہ ہو گئے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی والدہ اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ اور اہلیہ کلثوم نواز سمیت اپنے اسٹاف ممبران کے ہمراہ رائیونڈ میں واقع اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے ۔وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے بتایا کہ وزیر اعظم طبی معائنہ کی غرض سے ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن روانہ ہوئے ہیں جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کےدورہ لندن کا مقصد محض طبی معائنہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :