سی ایم ایچ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت کیخلاف مسلم لیگ ن مظفرآباد سراپا احتجاج بن گئی

بدھ 13 اپریل 2016 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) سی ایم ایچ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت کیخلاف مسلم لیگ ن مظفرآباد سراپا احتجاج بن گئی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ دارالحکومت مظفرآباد کے ہسپتالوں میں عوام کو علاج کی فراہم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارذمہ داران کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کیا ان کا کہنا تھاکہ دارالحکومت مظفرآباد کے ہسپتال مقتل گاہ بن چکے ہیں پیپلز پارٹی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مظفرآباد اور نواحی علاقوں کی لاکھوں نفوس پرمشتمل آبادی کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہسپتالوں میں موت بانٹی جا رہی ہے غریب عوام کیلئے ایک گولی بھی دستیاب نہیں عوام مریضوں کو ایبٹ آباد اور راولپنڈی علا ج کیلئے لے جانے پر مجبور ہوتے ہیں اور جو لوگ استطاعت نہیں رکھتے وہ یہاں ایڑیاں رگڑ رگڑ کا جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد کے دو بڑے ہسپتالوں کے صورتحال انتہائی خراب ہے دونوں ہسپتالوں کیلئے حکومت نے وسائل مہیا نہیں کئے سی ایم ایچ مظفرآباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے خاتون نزح بی بی ساکنہ درہ بٹنگی کی ہلاکت کے معاملہ پر چیف سیکرٹری آزادکشمیرفوری نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ انکوائر ی عمل میں لائیں -

متعلقہ عنوان :