وائی فائی کنکشن کی چوری 'حرام' ہے: چئریٹی آفئیرز دبئی

بدھ 13 اپریل 2016 22:24

وائی فائی کنکشن کی چوری 'حرام' ہے: چئریٹی آفئیرز دبئی

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء ) چئیر یٹی آفیئرز دبئی سرکل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبدالعزیز الحداد نے وائی فائی کنکشن کو دیگر چوریوں کی طرح حرام قرارد دے دیا ہے متحدہ عرب امارات سے اپنی حالیہ اشاعت میں ڈاکٹرالحداد نے اپنے فتوے میں یہ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ "بغیر اجازت وائی فائی کا استعمال ایک گناہ ہے کیونکہ اس کی چوری کے مالک پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیز بغیر اجازت وائی فائی کا استعمال انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کے حقوق ملکیت پر بھی نقب لگانے کے مترادف ہے۔"انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اللہ سے ڈرتے ہوئے دوسروں کے وائی فائی چوری کرنے سے اجتناب کریں۔ ڈاکٹر الحداد کے بقول کسی کی بغیر اجازت وائی فائی کنکشن کا استعمال چور کو سیکیورٹی سے متعلق امور میں پھنسوا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائی فائی کنکشن کے مالک کو حق حاصل ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو 'چور' کے خلاف کارروائی کی درخواست دے سکے تاکہ وہ اپنی ملکیت پر بغیر اجازت دوسروں کے تصرف کو رکواسکے ۔