پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم

muhammad ali محمد علی بدھ 13 اپریل 2016 23:27

پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے: وزیر ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر وزیراعظم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پر کوئی غلط کام نہیں ہوا۔ ایک صاحب حکومت کو کسی نہ کسی طریقے سے پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جمہوری روایات بڑھانے کے لیے 2014 کا تماشہ بھی برداشت کیا۔ تاہم اب پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان خوشحالی کو ترس رہا ہے پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا ترقی کا راستہ روکا جائے۔