پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لاہور کے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا آغاز کر دیا

جمعرات 14 اپریل 2016 13:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لاہورکے 358پارٹنر سکولوں کو تعلیمی سال 2016-17کے لیے تین لاکھ نصابی کتب کی فراہمی کی3 روزہ مہم کا آغاز کر دیا ۔ یہ کتب پیف کے بکس وےئر ہاؤس گرو مانگٹ روڈ گلبرگ سے سکولوں کومہیا کی جارہی ہیں۔ لاہور میں نصابی کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ کل 16اپریل تک جاری رہے گا۔

دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے احمد پور شرقیہ تحصیل کے 79پارٹنر سکولوں کو ایک لاکھ 30ہزار کتب، چینوٹ کے 51سکولوں کو 68ہزار کتابوں اور چشتیاں کے56سکولوں کو 84ہزار کتب کی فراہمی کا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ بہاول نگر کے 92پارٹنر سکولوں کو ایک لاکھ 23ہزار کتابوں کی فراہمی کی2روزہ مہم آج 15اپریل کو مکمل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح خوشاب میں پیف سے منسلک 103پارٹنر سکولوں میں ایک لاکھ 8ہزار کتابوں جبکہ لیہ کے 149سکول پارٹنرز کو ایک لاکھ 42ہزار کتب کی فراہمی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید بر آں میانوالی کے110پارٹنرسکولوں میں آج 15اپریل کو ایک لاکھ 7ہزار 333نصابی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔اس مقصد کے لیے وانڈی کھنڈ والی میں تقسیم کتب کا مرکز قائم کر دیا گیاہے ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے منڈی یزمان کے 95پارٹنرسکولوں کو ایک لاکھ 48ہزار کتابوں کی فراہمی کی 2روزہ مہم آج 15اپریل سے شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :