گندم کی کٹائی سے قبل فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرنے کی ہدایت

جمعرات 14 اپریل 2016 14:14

فیصل آباد۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء )کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی اوراگلے سال کیلئے بیج کی تیاری سے قبل فصل کو جڑی بوٹیوں ، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار اپنی فصل کی سنبھال اور ذخیرہ کا بھرپور انتظام کریں تاکہ سنہری دانہ جو انہوں نے سخت محنت سے پیداکیاہے ضائع ہونے سے بچ سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کی برداشت کامرحلہ شروع ہونے پر اس کی بروقت سنبھال کیلئے کٹائی و گہائی سے پہلے ہی مزدوروں ، تھریشر ، ٹریکٹر، ترپال ، پلاسٹک چادر ، کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر کی جائے ۔ اگر کٹائی کے دوران بارش ہو جائے تو اس صورت میں کٹائی فوری روک دی جائے اور اسے دوبارہ اس وقت تک شروع نہ کیاجائے جب تک موسم ٹھیک نہ ہوجائے ۔