بہاریہ مکئی کی فصل پرکونپل سے بچاؤکیلئے دانہ دار زہروں کا استعمال کریں،ماہرین

جمعرات 14 اپریل 2016 14:16

فیصل آباد۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء ) کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل پر گہری نظر رکھیں اور اگر کسی جگہ پر کسی بیماری یا کونپل کا حملہ نظر آئے تو فور ی طور پر محکمہ زراعت توسیع کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب دانہ دار زہروں کا استعمال کیاجائے تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجما ن نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی فصل کی حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی جاری رکھنی چاہیے خاص کربورآنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے پائے کیونکہ اس سے فصل متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بورآنے پر کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھیں تاکہ دانہ بننے میں مددمل سکے لیکن اس بات کابھی خیال رکھا جائے کہ پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی گوڈی بھی جاری رکھیں اور آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں تاکہ تیز ہواچلنے کی صورت میں فصل کو گرنے سے بچایاجاسکے۔