کاشتکاروں کو ویلنشیالیٹ کی برداشت اور پیوندکاری مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 14 اپریل 2016 14:16

فیصل آباد۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء )ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو ویلنشیالیٹ کی برداشت اور پیوندکاری کاعمل مکمل کرنے سمیت پودوں کے کچے گلے اور غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ جن باغبانوں نے ابھی تک باغات میں نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط نہیں ڈالی وہ نہ صرف فوری طورپر باغات میں نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں بلکہ عناصر صغیرہ کا ضرورت کے مطابق سپرے بھی کریں ۔

انہوں نے کہاکہ 15 دن کے وقفہ سے ترشاوہ پھلوں کے باغات کی آباشی بھی جاری رکھنی چاہیے خاص کر پھل سیٹ ہونے کے بعد پانی ضرور دیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ باغبان کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف سپرے کریں اور تنوں پر بورڈ و پیسٹ بھی کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان باغات میں جنسی پھندے لگانے کا عمل بھی جاری رکھیں ۔