مسئلہ کشمیرکااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالاجائے ،بھارت آزاد کشمیر میں ٹریننگ کیمپ ہونے کا بے بنیادپروپیگنڈہ کررہاہے ،،سرداریعقوب خان

جمعرات 14 اپریل 2016 16:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء)آزادجموں کشمیرکے صدرسرداریعقوب خان نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالاجائے بھارت بے بنیادپروپگنڈہ کررہاہے کہ آزادکشمیرکے اندرٹریننگ کیمپ ہیں ہمارے بزرگوں نے یہ خطہ بندوق کے ذریعے آزادکروایااب نوجوان نسل قلم کی طاقت کے ذریعے مقبوضہ کشمیرآزادکروائیگی ماضی کے حکمران ایک میڈیکل کالج نہ دے سکے ہم نے تین میڈیکل کالجزدیئے اگرقدرت نے پاکستان پیپلزپارٹی کوآزادکشمیرمیں دوبارہ حکومت کاموقع دیاتوکوٹلی میں بھی میڈیکل کالج بنائیں گے کشمیرکوجنت نظیر بنائینگے بیرون ممالک سے آکرلوگ یہاں روزگارحاصل کرینگے انٹرنیشنل کانفرنس کاانعقاداحسن اقدام ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزاینڈانفارمیشن کوٹلی میں پہلی انٹرنیشنل کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت وائس چانسلرکوٹلی یونیورسٹی ڈاکٹرغلام غوث نے کی کانفرنس میں ڈاخترخواجہ عبدالرحمن،ڈاکٹراشتیاق خالق آف ہارٹ فورڈیونیورسٹی آف انگلینڈ،ڈاکٹرسیداسدہمدانی،وی سی ڈاکٹرغلام غوث نے بھی خطاب کیاجبکہ وی سی نے سپاسنامہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سابق پاکستانی سفیرعارف کمال،سابق وائس چانسلریونیورسٹی آف کشمیرڈاکٹرسیددلنوازگردیزی،سابق پی پی پی مشیرسرداربشیرپہلوان،صدربارجسٹس(ر) خواجہ افتخارحسین بٹ،ڈین ڈاکٹرمشتاق اے ساجد،ممتازدانشوربابرمحمودبیگ،ڈائریکٹرفنانس یونیورسٹی پروفیسرشاہدنذیر،پروفیسرمہہ جبین بٹ،کیپٹن سلیم بٹ،پروفیسرطاہرقیوم، کنٹرولرامتحانات چوہدری طارق کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز،طلباء وطالبات،امریکہ،اٹلی،تھائی لینڈ،انگلینڈ،نیپال،چین کے علاوہ دیگرممالک سے آئے ہوئے مہمانان گرامی نے بھی شرکت کی۔

صدرآزادکشمیرسرداریعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح کی کانفرنس کے انعقادپروی سی اوردیگرسٹاف کومبارکبادپیش کرتاہوں ہمارے بزرگوں نے بندوق اٹھاکرکشمیرکایہ حصہ آزادکروایااب یہ طلبہ قلم کے ذریعے مقبوضہ کشمیرآزادکروائیں گے انقلاب بڑے گھروں سے نہیں کچے گھروں سے نکلتاہے سردارعزیز،چوہدری محمدخان نے ہسپتال بنائے 1980میں جنرل سردارحیات خان نے آزادکشمیریونیورسٹی بنائی جس کے کیمپس آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں تھے یہ آزادکشمیرکی سب سے بڑی یونیورسٹی تھی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں بہت سے بڑے بڑے حکمران گزرے کتنی یونیورسٹیز،میڈیکل کالجزبنے؟میں بیرون ممالک جاتاتھا لوگ پوچھتے تھے کہ آپ نے کتنے میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیزدی ہیں ہم نے چارسالوں میں تین میڈیکل کالجز،پانچ یونیورسٹیز دی ہیں آزادکشمیرکے اندر کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں ہے بھارتی واویلہ بے بنیادہے ہم میرپور میں اسلامی یونیورسٹی بھی بنارہے ہیں انہوں نے اعلان کیاکہ دوبارہ پیپلزپارٹی آزادکشمیرمیں حکومت میںآ ئی توکوٹلی میں بھی میڈیکل کالج بنائینگے آزادکشمیرکی یونیورسٹیزکے سکالز دنیاکے اندرپڑھائینگے ہم نے تاریخ بدلی ہم نے قوم کوبدلاکشمیرکے لوگوں سے کہتاہوں کہ اپنے پاؤں پرکھڑے ہوجاؤ محنت کرو،آگے نکلوخواہش ہے کہ کشمیرکے بچے بیرون ممالک ہمارے سفیربنیں قوم کانام روشن کریں کشمیرکوجنت نظیربنائینگے بیرون ممالک سے لوگ یہاںآ کرنوکریاں وکاروبارکرینگے انہوں نے کہاکہ خطہ کشمیرزرخیزہے دنیاکی 22وویمن لیڈرز میں سے ایشاء میں سے کشمیرکی بیٹی کاانتخاب کیاگیاعالمی برادری مسئلہ کشمیرکاحل نکالے اقوام متحدہ،امریکہ،برطانیہ کرداراداکرے مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے طلبہ کوشہیدکیاجارہاہے بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے آزادکشمیرمیں یونیورسٹیز،میڈیکل کالجز،آئی ٹی یونیورسٹیز،ہائیڈرل جنریشن،ٹورازم،سڑکوں کے منصوبے ہم نے دیئے کشمیری قوم اس بات کافیصلہ کریگی کہک اس کی کس نے خدمت کی ہے ہم نے زبانی جمع خرچ نہیں کیانوجوان نسل کے لیے ادارے بنائے ہیںآ ج یہ بھی کہاجارہاہے کہ ہم نے کیاکیا،ان نادانوں سے کہتاہوں کہ نوجوان نسل سے پوچھیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیاکیاہم نے آزادکشمیرکوایجوکیشن سٹی بنادیاہے آزادکشمیرکے طلبہ کسی سے کم نہیں وہ دنیاکے اندرنام پیداکرینگے کشمیری طلبہ کودنیاکے اندر روزگارملے گا۔