مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،سینیٹ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 14 اپریل 2016 22:58

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹ اجلاس سے متعلق اہم امور کے حوالے سے معاملات زیرغورآئے۔ حالیہ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز ، تحاریک التواء ، قانون سازی کے امور کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی نوعیت کے امور پر بحث کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن اور ان کے علاوہ سینیٹرزڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ،کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی، ہدایت اللہ،مشاہد حسین سید،محمد عثمان خان کاکڑ،،میرمحمد کبیر شاہی،محمد طلحہ محمود وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی شامل تھے۔سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کو آگاہ کیاکہ سینیٹ کا 127 ویں اجلاس نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہے۔

متعلقہ عنوان :