تحریک نفاذ نظام مصطفی کے سابق جنرل سیکرٹری ماجد حیدری کا الیکشن لڑنے پر غور ‘دوستوں سے مشاورت شروع کر دی

جمعہ 15 اپریل 2016 15:13

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) تحریک نفاذ نظام مصطفی کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ماجد حیدری کا الیکشن لڑنے پر غور دوستوں سے مشاورت جاری ،الیکشن لڑ کر لوگوں کے مسائل حل کروں گا غریب لوگوں کی مجبوریاں نہیں دیکھی جاتیں اپنے ووٹروں اور غریبوں کا تحفظ کروں گا دوبئی سے واپس کھوئی رٹہ پہنچ گئے الیکشن کو وقت کم ہے اسلئے باقی وقت اپنے لوگوں کو دینا چاہتا ہوں ماجد حیدری کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی کہ الیکشن میں باقی امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے موجودہ سسٹم سے تنگ آکر ماجد حیدری نے الیکشن میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے واضع رہے ماجد حیدری بھیال ،سملہار ،بٹل میں اپنا ووٹ بنک رکھتے ہیں اور تحریک نفاذ نظام مصطفی کے کارکنوں کو ساتھ ملا کر اچھا خاصا ووٹ بنک بنا لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :