بی ایل،ایل ایل ایم(سال اول و دوم) اور،ایل ایل بی (سال آخر)کے امتحانی فارم15سے 22اپریل تک عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں

جمعہ 15 اپریل 2016 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی ایل،ایل ایل ایم(سال اول و دوم) اور،ایل ایل بی (سال آخر)کے امتحانی فارم15سے 22اپریل تک عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء شعبہ قانون عبدالحق کیمپس سے فیس واؤچر حاصل کریں،امتحانی فارم شعبہ قانون سے چیک کراکرفیس متعلقہ بینک میں جمع کرائیں اورفارم بمعہ فیس واؤچر شعبہ قانون میں جمع کرائیں۔ امتحانی فارم کے ساتھ انرولمنٹ کارڈ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔ بی ایل ، ایل ایل بی کی امتحانی فیس ایک ہزار روپے جبکہ ایل ایل ایم کی امتحانی فیس12سوروپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :