پاکستان رینجرز نے سامبا سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ بھارت کا الزام

جمعہ 15 اپریل 2016 19:43

پاکستان رینجرز نے سامبا سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی‘ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) بھارت نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں کے سامبا سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سامبا جوگیندر سنگھ نے بتایا کہ پاکستان رینجرز نے سامبا سیکٹر ریگال فوجی چوکی پر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہییں ہوا۔