کوئٹہ میں آوارہ کتوں نے 6بچوں سمیت16افراد کو کاٹ لیا

جمعہ 15 اپریل 2016 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) کوئٹہ میں آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی،آوارہ کتوں نے چھ بچوں سمیت سولہ افراد کو کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں جان محمد روڈ ،لال کالونی اور زرغون روڈ پر آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے اور ان کتوں نے چھ بچوں سمیت سولہ افراد کو کاٹ لیاکتوں کے کاٹے کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا جہاں ان افراد کو طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر یونس بلوچ نے پیر اٹھارہ اپریل سے شہر میں کتے مار مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :