Live Updates

24 اپریل کو ہمیں روکنے پر حکومت خود ذمہ دار ہو گی۔پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 11:39

24 اپریل کو ہمیں روکنے پر حکومت خود ذمہ دار ہو گی۔پی ٹی‌آئی چئیر مین ..

برطانیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ 24 اپریل کو ہمیں روکنے پر حکومت خود ذمہ دار ہو گی پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے لندن میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کر نے کے بعد میڈایا سے بات چیت میں کہا کہ پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کے علاوہ کسی کی سربراہی میں بنایا گیا انکوائری کمیشن قبول نہیں، پی ٹی آئی چئیر مین نے پانامہ لیکس پر تحقیقات کے لیے لندن میں بین الاقوامی آڈٹ کمپنیوں سے ملاقاتوں کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار بھی خود وضاحت نہیں دی جبکہ ان کے درباری معاملے پر وضاحت کرنے کے بجائے خورشید شاہ سمیت دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں ۔ لندن روانگی پر ایک ہی طیارے میں سوار ہونے سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ چودھری نثار سے جہاز میں ملاقات کے دوران 24 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں لندن میں اپنے قیام کے دوران چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ کرزن اسٹریٹ میں بین الاقوامی آڈٹ فرم کے حکام سے ملاقات بھی کی ۔ جبکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے عمران خان کی دیگر کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :