ٹکٹ میرا حق ہے، آزاکشمیر میں (ن) لیگ کا بنیادی کارکن ہوں،پہلے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی اب بھی پارلیمانی بورڈ سے رجوع کیا ہے، راجہ امداد علی
ہفتہ 16 اپریل 2016 15:15
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ وامیدوار اسمبلی حلقہ دو لچھراٹ راجہ امداد علی طارق نے کہا ہے کہ ٹکٹ میرا حق کیونکہ آزاکشمیر میں ن لیگ کا بنیادی کارکن ہوں،پہلے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی اور اب بھی پارلیمانی بورڈ سے رجوع کیا ہے۔برادری ازم اورعلاقائی ازم کی سیاست پر لعنت بھجتے ہیں دھونس دھاندلی،ڈنڈا کلچر عوام کو سنہرے خواب دیکھانے کی سیاست کو پیر چناسی کے پہاڑ سے نیچے پھنک دیا ہے۔
قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف، اورقائد کشمیر راجہ فاروق حیدرکے کارکن ہیں ارادے اور حوصلے پیر حسی مار پہاڑ سے بھی بلند ہیں۔عام انتخابات میں کامیابی کا سہرا ن لیگ کے سر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ دو لچھراٹ میں ن لیگ کے کارکنوں کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ن لیگ کے مقامی عہداداروں نے بھی خطاب کیا اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے اس کارنرمیٹنگ میں شرکت کی۔
راجہ امداد علی طارق نے کہا کہ اقتدار کیلئے ہم سیاست میں نہیں آئے لیکن جب ہم نے دیکھا کہ گزشتہ پانچ سال سے حلقہ لچھراٹ کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں ،طبی مراکز میں ڈپسرین کی گولی تک دستیاب نہیں،بچے سکولوں میں پتھروں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،رابطہ سڑکوں کو چند سیاسی وڈیروں نے اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا علاقہ کی خوبصورتی مدہم ہوتی چلی گئی حلقہ لچھراٹ کو چار چاند لگانے والوں کے دعوے صرف دعوے کہ رہے میرے حلقہ کے عوام کو صرف سوہانے حواب دیکھائے جاتے رہے ان خوابوں کی تعبیر گزشتہ پندرہ سالوں میں ہم نے نہیں دیکھی حلقہ کے غریب اور متوسط عوام کو تاریک گلی میں دھکیل دیا گیا تو پھر ہم نے سوچا کہ اب دھونس دھاندلی کی سیاست کا راستہ روکنا ہوگا۔یہ ہم پر قرض بھی ہے اور فرض بھی ہے اس قرض کو اتارنے کیلئے اور فرض کی ادائیگی کیلئے نوجوانوں کے گلدستے ہمارے ساتھ چلے ہمارا کارواں بنتا گیا ہم نے بیسوں میل پیدل سفر کر کے پہاڑیوں کی بلندیوں پر جاکر بزرگوں اور بچوں سے زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں جب بھی دریافت کیا تو ان کے چہروں پر مسرت کے بجائے اداسی کے بادل چھائے ہوئے تھے اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف اور قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں تعمیر وترقی کی شمع روشن کرنے کیلئے تمام کشتیاں جل کر حلقہ کی سیاست میں قدم رکھ دیا۔ہم امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے نظریاتی کارکنوں کے جذبے کو مدنظر رکتھے ہوئے مجھے ٹکٹ جاری کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.