تعلیمی پیکیج نے نفاذ سے معیار تعلیم میں بہتری آئیگی،میاں عبدالوحید

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:24

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ تعلیمی پیکیج نے نفاذ سے معیار تعلیم میں بہتری آئی گی۔ اداروں کی اپ گریڈیشن کا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے سربراہان کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔نئی کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ سیاسی مخالفین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کے مفاد کو روکا لیکن انھیں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بری شکست سے دوچار ہو گی وفاقی وزراء کی مداخلتروکنے کے لئے آئینی وا قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ دھاندلی کے لئے شانگلہ ہلکے بیل کی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی شانگلہ ہل کابیل باز نہ آیا تو اس کے سینگھ کاٹ دئیے جائیں گے۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ مفادپرستوں کامنحرف ٹولہ ہے جو نواز شریف کی اسلام آباد سے چھٹی کا باعث بنے گاشانگلہ ہل کا بیل آزادکشمیر میں مداخلت بند کرے اپنی حرکات سے باز نہ آیا تو اس کء سینگھ کاٹ دئیے جائیں گے مسلم لیگ ن کے پاس 13 حلقوں کے علاوہ امیدوار ہی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

وادی نیلم کی غیرت عزت کو پامال کرنے والوں کو نیلم فتح کرنے کے بجائے عوام ان کے گلے میں جوتوں کے ہار ڈالیں گے۔ کالی ٹینکی والی نان کسٹم سرکار کے مقدر میں اللہ تعالیٰ نے شکست امر کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی بھرپور طریق سے الیکشن مہم کا آغاز کر رہی ہے وادی نیلم میں بلاول بھٹو زرداری جلد بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ہر مسلمان پر فرض ہے شاتم رسول جماعت مسلم لیگ ن کی بائیکاٹ کی مہم چلا کر اپنے مسلمان ہونے کے ایمان کو مضبوط کریں انھوں نے کہا پیپلز پارٹی اپنی کاکرگی سے مطمئن ہے وادی نیلم پاک چائنا اکنامک کوری ڈور میں شامل ہے لیکن ملک دشمن عناصر اس کو ناکام بنانے کی سازشوں میں ملوث ہیں شاہ غلام قادر وادی نیلم کی ترقی اور خوش حالی کا دشمن ہے۔

وادی نیلم کے عوام کو پسماندہ رکھنے والی قوتیں جو دہشت گردی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں شاہ غلام قادر ان کا ایجنٹ ہے وادی نیلم کو ترقی کے بجائے انتہا پسندی کے لئے محفوظ جگہ رکھنے کے لئے سیاسی راہ ہموار رکھنے کے لئے مسلط کیا گیا ہے۔ عوام کے سامنے شاہ غلامقادر بے نقاب ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنون کی طرف سے ان کی حمایت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی نیلم کی عزت اور غیرت کو بچایا ہے اور آئندہ بھی یہ مقدس فریضہ سرانجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :