سندھ کےعوام بے امنی کا باعث بننے والے احتجاج یا نعرے بازی سے گریز کریں: ترجمان رینجرز

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 21:51

سندھ  کےعوام بے امنی کا باعث بننے والے احتجاج یا نعرے بازی سے گریز کریں: ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) ترجمان رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ کےعوام بے امنی کا باعث بننے والے احتجاج یا نعرے بازی سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں سندھ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ میں امن عوام اور رینجرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ عوام کو اس عمل کے ثمرات مل رہے ہیں۔ سندھ کےعوام بے امنی کا باعث بننے والے احتجاج یا نعرے بازی سے گریز کریں۔ شر انگیزی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔

متعلقہ عنوان :