کاشتکار چار ے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کریں، ماہرین زراعت

اقدام سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں 2سے 3گنا اضافہ ہوسکتا ہے ، بیان

اتوار 17 اپریل 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چارے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کریں اس سے ان کی چا رے کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں 2سے 3گنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ گوارہ خریف کی فصلوں میں سے ایک پھلی دار فصل ہے جو چار ے کے ساتھ بطور سبز کھاد بھی استعمال ہوتا ہے ا س میں حیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجاتا ہے ا س لیے ا س کو غیرپھلی دار فصلوں مثلا جوا ر باجر ہ کے ساتھ ساتھ ملا کر کا شت کیا جا تا ہے جو تھل کے جانوروں کیلئے سبز چار ے کا کا م دیتا ہے اور ا س سے زمین کی زرخیز ی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔