آلوکوبیج کے طور پر محفوظ کرنے سے پہلے در جہ بندی کی جائے، محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 17 اپریل 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے آلو کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ آلوؤں کو بیج کے طور پر محفوظ کرنے سے پہلے ان کی در جہ بندی ضرور کریں تا کہ فصل کا اچھا ریٹ مل سکے۔

(جاری ہے)

درجہ بندی کے دورا ن 55ملی میٹر گولائی سے بڑ ے سائز کے آلو مار کیٹ میں فروخت کیلئے علیحدہ کرلیں 35تا55ملی میٹر گولائی کے آلوجو کہ انڈے کے سا ئز کے برابرہوتے ہیں ا ن کوبطوربیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں کٹ لگے یا رگڑ سے خرا ب ہونیوا لے آلوؤں کی علیحدہ بھرائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :