دو بچوں کی ماں کی پر اسرار ہلاکت معمہ بن گئی ،متوفیہ کے اہل خانہ کا سسرالیوں پر قتل کا الزام

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال منتقل کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا،اہلیہ نے خود کشی کی ‘ انیس کا بیان

اتوار 17 اپریل 2016 16:05

دو بچوں کی ماں کی پر اسرار ہلاکت معمہ بن گئی ،متوفیہ کے اہل خانہ کا سسرالیوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) غالب مارکیٹ کے علاقہ اکرم پارک میں دو بچوں کی ماں کی پر اسرار ہلاکت معمہ بن گئی ، متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرایوں نے ان کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا ڈرامہ رچایا ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اکرم پارک کی رہائشی دو بچوں کی ماں بدرالنساء گزشتہ روز اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔

شوہر نے ابتدائی طور پر بتایا کہ اس کی اہلیہ نے خود کشی کی ہے ۔ اطلاع ملنے پر متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ سسرالیوں نے ا ن کی بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچایا ہے ۔ پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر کے شوہر انیس کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی اہلیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی ۔

متعلقہ عنوان :