پاکستان میں مختلف بیماریوں کا شکار روزانہ 480افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں،رپورٹ

اتوار 17 اپریل 2016 16:26

پاکستان میں مختلف بیماریوں کا شکار روزانہ 480افراد موت کے منہ میں جا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاکستان میں مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر روزانہ 480افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں اور سالانہ 1لاکھ 75ہزار سے زائد افراد اعظاء ناکارہ ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

محتاط اندازے کے مطا بق پاکستان میں اس وقت 70ہزار افراد جگر ، 40ہزار گردے اور15ہزار افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے سالانہ موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ان سمیت دیگر بیماریوں سے پاکستان میں مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر روزانہ 480 اور ایک گھنٹے مین 20افراداعضاء ناکارہ ہونے کی وجہ سے جہان سے کوچ کر جاتے ہیں ۔ پاکستان میں سرکاری سطح پر ایسا کوئی ہسپتال نہیں ہے کہ جو کہ بڑے پیمانے پر اعضاء کی پیوندکاری کر ئے جبکہ ہمارے یہاں پر اعضاء کا عطیہ کرنے کا رواج نہ ہونے کے برابرہے۔

متعلقہ عنوان :